ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن حامئی مسلمین :   نئی مجلس انتظامیہ کے لئے ووٹنگ  29جنوری کواور گنتی 30 جنوری کو : الیکشن کمشنر

بھٹکل انجمن حامئی مسلمین :   نئی مجلس انتظامیہ کے لئے ووٹنگ  29جنوری کواور گنتی 30 جنوری کو : الیکشن کمشنر

Wed, 25 Dec 2019 21:06:25    S.O. News Service

بھٹکل:25؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی چار سالہ میعاد (2020تا 2024)والی  مجلس انتظامیہ کے لئے عام انتخابات 29جنوری 2020بروز بدھ کو منعقد ہونے کا الیکشن کمشنر اسحق شاہ بندری نے اعلان کیا۔

انجمن انتظامیہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے عام انتخابات کے سلسلے میں ضروری تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ انجمن  دستور کے مطابق مقامی یعنی بھٹکل کی 23مجلس انتظامیہ کی نشستوں کے لئے29جنوری 2020کو   انتخابات ہونگے۔ مقامی یعنی بھٹکل حلقہ انتخابی کیلنڈر  کچھ اس طرح ہے۔

* مجلس ِانتظامیہ کے انتخابات میں مقابلہ کی امیدواری کے اہل افراد 25دسمبر 2019 سے 07جنوری 2020تک انجمن دفتر سے پانچ سو روپیہ فیس ادا کرتےہوئے الیکشن کمشنر سے  نامزدگی فارم حاصل کرسکتےہیں۔

*08جنوری 2020نامزدگی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

  *15جنوری 2020کو موصولہ فارم کی جانچ پڑتال کے  بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

*18جنوری 2020کی شام پانچ بجے تک امیدوارخود  اپنا نامزدگی فارم واپس لے سکتاہے۔

*21جنوری 2020کو انتخابات کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔

*29جنوری 2020بروز بدھ کو انجمن ایڈمن آفس میں صبح 10بجے سے شام 30-05تک ووٹنگ ہوگی۔

*30جنوری 2020بروز جمعرات صبح 10بجے سے ووٹوں کی  گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ گنتی کی تکمیل کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

*08فروری 2020کو نومنتخب مجلس انتظامیہ کی پہلی نشست الیکشن کمشنر کے زیر انتظام منعقد ہوگی ۔

*22فروری 2020کو الیکشن کمشنر کے زیرا نتظام نومنتخب انتظامیہ کی دوسری نشست کا انعقاد ہوگا جس میں عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

پریس کانفرنس میں الیکشن کمشنر نے نامزدگی فارم، چارسالہ مجلس انتظامیہ کے انتخابات کے اصول وضوابط ، مجلس انتظامیہ کی رکنیت کی اہلیت  وغیرہ کے متعلق جانکاری دیتےہوئے متعلقہ جانکاری کی نقول بھی فراہم کی۔ بھٹکل حلقہ کی 23نشستوں کے علاوہ بیرون ہند 25اور بیرون بھٹکل کی  14نشستوں کے لئے بھی انتخابات ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے اس کی تفصیل بھی بتائی ۔

انہو ں نے بتایا کہ صد سالہ پرانے تعلیمی ادارے کی ترقی نیز فعال بنائے رکھنے کے لئے ادارے کی باگ ڈور قوم کے باشعور ، ذی فہم اور قابل افراد کے ہاتھوں رہنا ضروری ہے، اس سلسلے میں اراکین انجمن سے مخلصانہ گذارش کی ہے کہ ادارے کی ترقی کو اپنا فرضِ منصبی سمجھتے ہوئے ہر قسم کی ناچاقی کو بالائے طاق رکھ کر اپنے اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی عمل کو صاف وشفاف بنانے کی خاطر اپنامخلصانہ تعاون پیش کریں۔


Share: